غلامی اور بے غیرتی ۔۔ !

کابل میں تاریخ کا بدترین بم دھماکہ ہوا جس میں پاکستان کی ایمبیسی بھی تباہ ہوئی اور سفارتی عملہ بال بال بچا۔۔۔۔ !
افغان حکومت نے اگلے ایک گھنٹے کے اندر اندر پاکستان پر الزام لگا دیا۔ نہ کوئی تحقیق نہ ثبوت نہ شواہد۔ افغان طالبان جن کو پاکستان کے قریب سمجھا جاتا ہے انہوں نے اس دھماکے سے اپنی برات کا اعلان کیا ہے۔
تب یہ دھماکہ کس نے کیا ؟
افغان طالبان بہت تیزی سے افغانستان کے مختلف حصوں پر کنٹرول حاصل کرتے چلے جا رہے ہیں اور وہاں کی افغان نیشنل آرمی اور داعش ان کے مقابلے میں شکست سے دوچار ہیں۔
دوسری طرف سی پیک پراجیکٹ کی تکمیل اس خطے میں امریکن اور انڈین مفادات کی موت ہے۔
افغانستان میں حالات کو کنٹرول کرنے کے لیے امریکنز کو دوبارہ افغانستان اپنی افواج بھیجنے کی ضرورت ہے اور اس کے لیے انہیں ایک مضبوط جواز چاہئے۔ حالیہ بم دھماکہ شائد امریکنز کے لیے وہ جواز بن جائے۔
سنا ہے داعش کے زیر کنٹرول علاقے میں امریکنز ہیلی کاپٹرز نے کچھ سامان گرایا اور پھر اپنے اڈوں کی طرف واپس چلے گئے۔ اس کے اگلے دن یہ دھماکہ ہوگیا۔۔۔۔  :)
افغانستان کی کٹھ پتلی حکومت اس سارے کھیل سے واقف ہے۔ لیکن کمال بے غیرتی سے اپنے 90 لوگوں کی ہلاکت پر سر تسلیم خم کر لیا اور خود اپنے اوپر غیر ملکی فوج کشی کی راہ ہموار کر لی ۔۔۔۔ !


0 comments:

Post a Comment

 
Top