عرصے سے یہ اصطلاحات سن سن کے میرے کان پک گئے ہیں ۔۔۔ کون نہیں جانتا کے خوف خدا سے بےنیاز ہوکے یہ مقدس اصطلاحات کس جگہ کے لیئے استعمال کی جاتی ہیں ۔۔۔ کیا یہ وہی جگہ نہیں ہے کے جہاں گلبرگ کے ایک مکان میں ۱۲ بے گناہ غریب مزدوروں کو ایک ساتھ گولیوں سے بھون دینے والا جنونی نعیم شری دفن ہے ،،، اور کیا وہی احاطہ نہیں ہے کے جہاں فاروق دادا جیسے قاتل و دہشتگرد کی قبر موجود ہے کہ جس نےالطافی ہدایات پہ درجنوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا ۔۔۔ اور یہ دو ہی کیا ، یہ قبرستان ، محض چار چھ مرحومین کو چھوڑ کے ، ایسے ہی نامی گرامی قاتلوں ، بھتہ خوروں چھٹے ہوئے بدمعاشوں اور اٹھائی گیروں کا بوجھ اپنی خاک پہ لیئے شرمسار ہے ۔۔۔ اور یہاں کے مرحومیں میں زیادہ تروہ ہیں کہ جوملکی سلامتی کے اداروں سے لڑتے ہوئے واصل جہنم ہوئے اور جنکے لیئے مغفرت کی دعا بھی جائز نہیں ۔۔۔
ایم کیوایم اور پی ایس پی کے علاماؤں سے دلسوزی سے یہ مطالبہ کرتا ہوں کے خدارا شہادت جیسے عظیم مرتبے کا اور شہدا قبرستان جیسی عالی مقام جگہ کا یوں تو مذاق نہ بنائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

0 comments:

Post a Comment

 
Top