خیبر پختونخوا حکومت کا مالی سال2017-18 ء بجٹ کے اہم نکات
٭ بجٹ کا کل حجم603ارب روپے ۔
٭ پچھلے سال کا سالانہ بجٹ505ارب روپے تھا۔اسی طرح موجودہ بجٹ میں 19فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
٭ 2017-18 میں ترقیاتی بجٹ208ارب روپے مختص۔گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں امسال ترقیاتی بجٹ
  29فیصد اضافہ کیا گیا۔
٭ اعلیٰ تعلیم کی مد میں31فیصد،صحت کے شعبے میں20فیصد،ابتدائی تعلیم میں17فیصد کا اضافہ کیا گیا۔
٭ گزشتہ سال 2016-17 ء میں صوبے بھر کے مختلف محکموں میں11854 آسامیاں پیدا کی گئیں۔
٭ امسال2017-18ء میں16952 نئی آسامیاں پیدا کی جا رہی ہیں۔
٭ صوبہ بھر میں تعلیمی اداروں میں1153 آئی ٹی لیب قائم کئے جائیں گے۔
٭ اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں73منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔
٭ واٹر سپلائی سکیم میں2000سکیمیں اس سال مکمل کی جائیں گی۔
٭ پچھلے سال صحت کے شعبے میں36ارب روپے عالمی معاونت ملی تھی  جبکہ 2017-18ء بجٹ میں 82 ارب
 روپے تک متوقع ہے۔
٭  تعلیمی اداروں میں فرنیچرک کی فراہمی کیلئے 7ارب مختص۔
٭ ہیلتھ انشورنس کارڈ صوبے کے69فیصد آبادی کو فراہم کئے جائیںگے جس پر5.4ارب روپے لاگت آئے  گی ۔
٭ صوبے میں1093 کلو میٹر تک سڑکیں مکمل کی جائیں گی۔
٭ 76پلے گرائونڈز بنائے جائیں گے جس پر 4.7بلین روپے لاگت آئے گی۔
٭ سی پیک کے تحت84 ایم او یوز دستخط کئے گئے جن پر 24ارب ڈالر خرچہ آئے گا۔
٭ صوبے میں FWOکے ساتھ بھی10ارب ڈالر کے ایم اویوز دستخط کئے گئے ہیں۔
٭ صوبے میں4000 مساجد کی سولرائزیشن کا منصوبہ آئندہ سال مکمل کیا جائیگا۔
٭ صوبے میں 500 واٹر سپلائی سکیمیوں کی سولرائزیشن بھی مکمل کی جائے گی۔
٭ سیاحت کے شعبے میں ڈھائی ارب  روپے کی لاگت سے کالام، ناران، چترال اور شیخ بدین جیسے سیاحتی  مقامات کی ترقی شامل۔
٭ ڈیڑھ ارب کی لاگت سے صوبے کے 6کالجوں میںBSسسٹم کا اجراء کیا جائیگا۔
٭ BRTسسٹم کوجنوری 2018ء میں مکمل کیا جائیگا جس پر52.3ارب روپے لاگت آئے گی۔
٭ 4500 میگا واٹ کے ہائیڈل پاور منصوبوں کا تعمیراتی کام آئندہ سال شروع کیا جائیگا۔
٭ صوبے میں2آئل ریفائنری بھی قائم کی جا رہی ہیں،40 ہزار بیریل کیپسٹیFWO قائم کرے گی
 جبکہ15ہزار بیریل کیپسٹی آئل ریفائنری چائنا کمپنی قائم کرے گی۔
٭ صوبے کی صنعتی ترقی کیلئے 17اکنامک زون قائم کئے جا رہے ہیں جن پرساڑھے چار ارب روپے لاگت
 آئے گی۔
٭ اسی طرح پنشن، تنخوا ہ میں10,10فیصد اور بنیادی تنخوا میں50فیصد ایڈہاک ریلیف شامل کرنے کی تجویز

0 comments:

Post a Comment

 
Top