سوال : عمران خان نے کے پی میں کیا کر لیا
اس سوال کے جواب تو کئی ہیں مگرPTI کے پی حکومت کا ایک کارنامہ ایسا ہے جو بہت کم لوگوں کو پتا ہے
حکومت پاکستان کا ادارہ شماریات (Pakistan Bureau of Statistics) ہر سال چاروں صوبوں میں غربت کی سطح دیکھنے کے لیے ایک سروے کرواتا ہے
اس سروے کو
(Household Integrated Economic Survey(HIES
کہا جاتا ہے۔ اس سروے میں آبادی کو غربت کے لحاظ سے 5 کیٹیگریز میں شمار کیا جاتا ہے
جو سب سے زیادہ غریب ہوں اور جنکو صحت تعلیم پانی جیسی سہولیات تک رسائی سب سے کم ہو ان افراد کو کیٹگری 1 میں شمار کیا جاتا ہے
جن کو یہ سہولیت قدرے بہتر طور پر میسر ہوں انکو کیٹگری 2 ، 3، 4 اور بتدریج کیٹگری 5 تک شمار کیا جاتا ہے
جنکوتمام سہولیات باآسانی دستیاب ہوں انکو کیٹگری5 میں شمار کیا جاتا ہے۔ 2013،14 رپورٹ میں خیبر پختونخواہ کی 23.86٪ آبادی کیٹگری 1 میں تھی
سال 2015،16 کی رپورٹ کے مطابق اب کے پی میں صرف 12.27٪ افراد کیٹگری 1 میں موجود ہیں ۔ یعنی PTI حکومت نے 3 سال میں غربت کی سب سے نچلی سطح میں سے 50٪ سے زائد افراد کو باہر نکال کر کٹیگری 3 (مڈل کلاس) اور کیٹگری 4 (اپر مڈل کلاس) میں پہنچا دیا ہے ۔ جو کہ ایک بہت بڑا کارنامہ ہے
 کیٹگری 3 (مڈل کلاس) میں پہلے 18٪ افراد تھے جو اب 23٪ ہیں
کیٹگری 4 (اپر مڈل کلاس) میں پہلے 18.51٪ افراد تھے جو اب 24.09٪ ہیں۔
آسان الفاظ میں صرف تین سال میں کے پی میں 50٪ سے زائد آبادی غربت کی سب سے نچلی سطح سے نکل کر مڈل اور اپرمڈل کلاس کی سطح پر آگئی ہے
پنجاب میں سال 2013،14 میں 15.43٪ افراد غربت کی سب سے نچلی سطح پر تھے جو سال 2015،16 میں بڑھ کر 19.62٪ ہو گئے ہیں
سندھ میں سال 2013،14 میں 18.35٪ افراد غربت کی سب سے نچلی سطح پر تھے جو سال 2015،16 میں بڑھ کر 23.41٪ ہو گئے ہیں
بلوچستان  میں سال 2013،14 میں 31٪ افراد غربت کی سب سے نچلی سطح پر تھے جو سال 2015،16 میں کم ہو کر 29.13٪ ہو گئے ہیں
خیبر پختوںخواہ  میں سال 2013،14 میں 23.86٪ افراد غربت کی سب سے نچلی سطح پر تھے جو سال 2015،16 میں کم ہو کر 12.27٪ رہ گئے ہیں (50٪کمی)
یہ ایک بہٹ بڑا کارنامہ ہے ۔ اب اگر آئندہ کوئی پوچھے عمران خان نے کے پی میں کیا کر لیا تو اسے یہ  پڑھا دینا ۔ شکریہ
ان دونوں سروے رپورٹس کے لنکس یہ ہیں
https://t.co/Tmp7IjcRoD
https://t.co/jESGVolfyC

0 comments:

Post a Comment

 
Top