سوشل میڈیا پر آپکی لکھی ہوئ بات بالکل پانی میں پھینکے کنکر سے پیدا ہونے والے ارتعاش کی طرح ہوتی ہے، لامتناہی اثر رکھنے والی، آپ کنکر پھینک دیتے ہیں مگر اس ارتعاش سے پیدا ہونے والے دائرے کی وسعت سے قطعی واقف نہیں ہوتے
آفت کے اس دور میں یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ سوشل میڈیا کو کس طرح استعمال کرتے ہیں
آپ معلوماتی اور مثبت گفتگو سے آگاہی اور امید کا باعث بن سکتے ہیں
یا محض لوگوں کے منفی رویہ پر تنقید براۓ تنقید سے فضا کو مزید مکدر کرنے اور مزید منفیت اور نفرت پھیلانے کا باعث بھی بن سکتے ہیں
یہاں لکھی جانے والی بات آپ کا سچ آپ کا جھوٹ اور آپکا کردار ہے
موضوع اور جہت کا انتخاب طے کریگا کہ آپ نے کنکر پانی میں پھینکا یا کیچڑ میں ارتعاش سطح کو صاف کریگا یا کثافت میں اضافہ فیصلہ آپکا ہے

0 comments:
Post a Comment