*The contractor*
👉🏽Be watchful please
*کنٹریکٹر، پروپیگینڈے کی جدید شکل*
ایک ایسے وقت میں جبکہ پاک آرمی آپریشن ضرب عضب اور آپریشن رد الفساد کے بعد پارا چنار میں امن قائم کرنے میں کامیاب ہونے جا رہی ہے *عین اسی وقت آرمی کی کامیابیوں سے دنیا کی نظریں ہٹانے کےلئے پاک فوج کے خلاف زہر آلود پروپیگینڈا* کے طور پہ اس کتاب کو لانچ کیا گیا ہے ذرا ٹائمنگ چیک کریں آپ
عالمی ذرائع ابلاغ سے باخبر رہنے کی وجہ سے ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ پاکستان سے *ریمنڈ ڈیوس کو گرفتار کرنے کے بعد اس وقت تک رہا نہیں کیا گیا تھا جب تک پاکستان میں موجود بلیک واٹر کی تمام صلاحیتوں بارے اس کے ٹھکانوں بارے اس کے اہداف اور مقاصد بارے تمام تر معلومات حاصل نہیں کر لی گئی تھیں*
امریکی سفارت خانے نے ریمنڈ ڈیوس کو امریکی کھانے کھلانے کی درخواست کی تھی اور ساتھ یہ بھی کہا تھا کہ یہ کھانا ہم خود پہنچا دیا کریں گے لیکن *آئی ایس آئی نے ریمنڈ ڈیوس کو زہر دینے کے بُو سونگھ لی تھی* اور امریکی سفارت خانے کے عزائم کو بھانپ لیا تھا اور امریکی سفارت خانے کی اس پیش کس کو رد کر دیا تھا
پھر کب ایک خاص مدت کے بعد ریمنڈ ڈیوس کو رہا کیا گیا تو اس سے پہلے پہلے پاکستان نے بلیک واٹر کا بوریا بستر یہاں سے گول کر دیا ہوا تھا۔ اس تمام deal میں شریف برادران اور زرداری انتظامیہ پیش پیش رہی مگر حسب سابق بعدازاں ایکدوسرے پر الزامات لگاتے تھے۔ *ISI کا DG تو کجا کوئ اعلی اہلکار ایکبار بھی عدالت نہ گیا اور نہ ہی کسی جج سے رابطہ کیا۔*
اور پھر کیا ہوا ، ریمنڈ ڈیوس کو امریکہ میں ایک خاتون کے ساتھ بدتمیزی کرنے کے جرم میں جیل بھیج دیا گیا اور وہاں وہ کئی سال قید رہا
یہ کتاب ریمنڈ ڈیوس کی لکھی ہوئے نہیں ہے بلکہ اسے امریکی CIA نے ترتیب دیا ہے تاکہ پاکستان آرمی اور دفاعی ادارے ISI کو خوب بدنام کیا جا سکے
اور ان دونوں اداروں کی کامیابیوں پہ پردہ ڈال کر عوام کو ان کے خلاف کیا جا سکے
صحافت کا طالب علم رہ چکنے کے سبب ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور میڈیا کیسے پروپیگینڈے کی شکل اختیار کرکے عوام کی رائے کو بدلنے میں کردار ادا کرتے ہیں
اور کتاب بھی تو پروپیگینڈے کی ایک شکل ہے اور یاد رکھیئے *کتاب ہمیشہ کہانی کی شکل میں لکھی جاتی ہے کیونکہ کہانی شعور کی گہرائیوں کو hit کرتی ہے*
0 comments:
Post a Comment